مینگورہ،سیدو شریف کے علاقہ میاں بابا میں پہاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد، سیدو پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔گزشتہ روز سیدو شریف کے علاقہ میاں بابا میں نزدیکی پہاڑی سے نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ملی جس کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دی گئی پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو ہسپتال منتقل کردیا۔
لاش کی شناخت گوہر ولدغلام محمد سکنہ سیرئی کے نام سے ہوئی ،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کی بعد لاش کو پہاڑی میں پھینک دیا گیاسیدو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
316 total views, no views today
Comments


