مینگورہ ، آخر کار سوئی گیس حکام نے عوام کے ساتھ مسجد میں مذاکرات کی ،وفاق حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی، لوڈ شیڈنگ لو گیس پریشر ، ڈیڈ لائن پورا محکمہ سوئی گیس اعلٰی حکام اپنے وعدے کا ایفا نہ کرسکی عوام مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل ائے مینگورہ شہر کے مصروف ترین شاہراہ ایئر پورٹ روڈ پانچ گھنٹوں کیلئے بندش اور دھرنا ،مذاکرات کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا احتجاج میں علاقے کے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں نے حصہ لیا بعد میں ایم پی اے اور ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم بھی شریک ہوئے ، تفصیلات کے مطابق نویکلے مینگورہ بنڑ اینگر و ڈھیرئی اور دیگر اس پاس کے علاقے کے عوام گیس لوڈشیدنگ اور لو پریشر کے خلاف مجبور کر شہر کے مصروف ترین شاہرا ہ ائیر پورٹ روڈ کو پانچ گھنٹوں کیلئے بند رکھ کردھرنا دیا ،جسمیں علاقے کے مشران اور جوانوں نے شرکت کی ، اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم تحریک انصاف کے ،ایثار فاؤنڈیشن سوات کے صدر ظفراللہ خان دولت خیل ، امن تحریک سوات کے وائس چئیر مین یار محمد خان ، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے چولہے نہ جلیں گے ،دوسروں کے چولہے بھی نہیں جلنے دیں گے سوات کے سول محکموں میں اس وقت نا اہل افسروں کا راج ہیں محکمہ واپڈا اور سوئی گیس والوں نے عوام کا جینا حرام کردیا ہیں علاقے کے عوام کے مسائل کے دلدل میں پھنس چکا ہے ذمہ داران لمبی تان کر سوگئے کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے مزید کہا کہ لوگ چاند پر پہنچ گئے اور ہم ابھی تک بجلی گیس اور پانی کے لئے ترس رہے ہیں ایم پی اے فضل حکیم نے بار بار لوگوں سے احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کے لئے کہا مگر مظاہرین یک زبان ہوکر جواب میں کہا کہ اب گیس کے ذمہ دارانوں کو یہاں بلاکر ہمارے سامنے ان سے بات کریں موصوف ایم پی اے نے گیس افسران کو بلاکر نویکلے اینگر ڈھیری چوک مسجد میں مشران علاقہ اور حکام سے مذاکرات کے بعد مشروط طور پر مسلسل پانچ گھنٹوں کی بند ش کے بعد انتہائی مصروف شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ،
562 total views, no views today


