سوات(سوات نیوز) سوات کے پولیس سٹیشن سیدوشر یف میں سب انسپکٹر اور دیگر پولیس نے خواتین کوگرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کیخلاف ڈی پی او سوات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ایس ایچ اوز اور تین کانسٹیبل کو فوری طور پر برطرف کرکے ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے ۔ ڈی پی او سوات دلاورخان بنگش کے مطابق پانچ پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف ائی اردرج کرکےتفتیش شروع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے اور جو کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائی گی ۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ اجائےگی
۔
1,447 total views, no views today
Comments



