سوات(سوات نیوز) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ کلاس فور ملازمین پیرا میڈیکل کے مسائل حل کرنے اورانہیں جائز مقام دینے کیلئے جدوجہد جاری رہیگی۔ملازمین کی ترقی اور ملازمین کے کوٹے کا بھرپور خیال رکھا جائیگااور ان کے تمام جا ئز مطالبات اولین ترجیح کے طور پر حل کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات درجہ چہارم پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ہسپتال عملہ کے علاوہ پی ٹی ائی ورکرز اور دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سوات کے نئے عہدیداروں سے حلف لیا۔ نو منتخب صدر بابو جان نے اپنے مسائل کے حوالے سے ممبران اسمبلی کو آگاہ کیا۔تقریب میں ضلع بھر کے ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے ہم سوات کے جملہ ملازمین کے شانہ بشانہ ہیں تاہم ملازمین فرائض کی تندہی سے انجام دہی یقینی بنائیں۔انہوں نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں عوامی خدمت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ حلف کی پاسداری کریں۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد غریب عوام کی خدمت ہے اس سلسلے میں تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں
999 total views, no views today



