سوات(سوات نیوز)ڈی پی اُو دلاور خان بنگش کی خصوصی احکامات پر سر کل ایس ڈی پی اُوز کی زیر نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اُوز کی قیادت میں تھانہ غالیگے،چارباغ،رحیم آباد، مدین، شموزی کی حدود میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن 1497گرام چرس، 820گرام ہیروین، 53گرام آئس، 6لیٹر شراب، 6عدد پستول، 85عدد کارتوس، 1عدد خنجر، 1عدد ریپیٹر، 1عدد بندوق برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔ اسی طرح ایس ایچ اُو مدین زاہد اللہ خان نے کاروائی کرتے ہوئے جرم 419-420-468-471میں مطلوب مجرم اشتہاری نثار ولد مومن ساکن کوز کلے مدین کو گرفتار کر لیا۔
1,027 total views, no views today
Comments



