سوات (سوات نیوز)سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ قلاگئی میں تین منزلہ گھر پر نامعلوم وجوہات کیوجہ سے اگ لگنے کی اطلاع، ریسکیو 1122کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو فائر ویکل اور ایک ایمبولینس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو جوانوں نے مسلسل 6 گھنٹے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے اگ کو مکمل قابو کر لیااپریشن میں 15 جوانوں 2 فائر ویکلز اور ایک ایمبولینس نے حصہ لیا۔اپریشن میں 42 ہزار لیٹر سے زائد پانی کا استعمال کیا گیا۔ان کال آفیسر وقار خان بھی تمام اپریشن میں جائے وقوعہ پر موجود رہے۔
1,210 total views, no views today
Comments



