سوات(سوات نیوز) سوات کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل کبل کے گاوں گل جبہ میں دیوار گرنے کیوجہ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سیول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔
تحصیل بحرین کے علاقہ ساتال چم میں روڈ ٹریفک حادثہ میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو مدین منتقل کر دیا۔
قندیل میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے ۔زخمی افراد کو ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو مدین منتقل کر دیا۔
1,094 total views, 2 views today