مینگورہ ،رنگ محلہ سوئی گیس 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ بد ستور جاری ، اہلیان علاقہ صبح 6بجے تا رات 12بجے تک گیس غائب رہتی ہے ۔ جنوری کے پہلے ہفتہ میں گیس لو پریشر اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا ،حکام نوٹس لیں ۔ محکمہ سوئی گیس نے 1 1/4پائپ کے بدلے 2″پائپ لائن تبدیل کرنے کا جو حالیہ نقشہ 650ہیڈز تیار کرکے جی ایم پشاور کو ارسال کیا ہے وہ بھی سر دخانے کی نذر ، ایم ، این ، اے فضل حکیم 650ہیڈز 2″پائپ لائین کیلئے فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنا کر اہلیان رنگ محلہ کا دیرینہ مسئلہ فوری طور پر حل کریں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔ یونین کونسل رنگ محلہ کے مکین عرصہ نو دس سال سے گیس کے لو پریشر اور لوڈ شیڈنگ کیلئے چیخ وپکار کر رہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہر ایک وعدہ کرلیتا ہے ۔ اور پھر بھول جاتے ہیں ہمارے ساتھ سو تھیلی ماں جیسا سلوک کیا جار ہا ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے ۔ بالا حکام سے اپیل کیجاتی ہے کہ دس دن کے اندر اندر سوئی گیس کے لو پریشر اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ 1 1/4پائپ لائن کو تبدیل کرکے 2″پائپ لائن بچھا یا جائے ورنہ ہم مجبور ہو کر احتجاج کریں گے ۔
752 total views, no views today


