سوات ، سوات بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ اور گزشتہ 10دنوں سے پیٹرول نایاب ‘ عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ‘ کسی بھی وقت لوگ سڑکوں پر نکل سکتے ہیں‘ تفصیلات کے مطابق سوات بھر کے تمام چھوٹے بڑے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہے ۔ اسی طرح مینگورہ شہری علاقوں میں گزشتہ دو مہینوں سے گیس کی سپلائی بند ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سوختی لکڑی اور مائع گیس کی خودساختہ نرخیں مقرر‘ ابھی ان دومحکموں سے عوام فریاد کررہے تھے کہ ایک نیا مسئلہ جو گزشتہ دس دنوں سے نمودار ہوا ہے پیٹرول کی قلت ‘ جس کی وجہ سے بچے بروقت سکول نہیں پہنچ سکتے ۔ سرکاری اہلکار دفاتر نہیں پہنچ سکتے۔ عام معمولات زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ مرکزی صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام اور عوام بوٹو کو دیکھ رہے ہیں۔ کہ اب وہ اپنی ذمہ داری پوری کرینگے۔
736 total views, no views today


