مٹہ ، مٹہ شیر پلم میں چھریوں سے زخمی ہونے والا نوجوان کاشف ولد محمد عزیر سکنہ خوازہ خیلہ سوات چل بسا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مٹہ شیرپلم میں ملزم اکرام اللہ سکنہ شیرپلم مٹہ اور کاشف ولد محمد عزیر سکنہ خوازہ خیلہ پیسوں کے لین دین میں تکرار ہوگیا جس کے نتیجے میں ملزم اکرام اللہ نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے کاشف کو شدید زخمی کردیا تھا،
بعد از ں زخمی کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن زخمی کاشف زخموں کے تاب نہ لاکر جا ن بحق ہوگیا، جبکہ مٹہ پولیس نے ملزم اکرام اللہ سکنہ شیر پلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔
347 total views, no views today
Comments


