سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، اسسٹنٹ کمشنرز کی شرکت، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام اور کنٹرول کیلئے نگرانی تیز کی جائے، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان زیر صدارت ضلعی انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرزشریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایت پر خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول اور سرکاری نرخ کے مطابق مستحکم رکھنے، صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے، تجاوزات کی روک تھام، سرکاری زمینوں پر قبضہ چھڑانے، جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے، غیر قانونی مائیننگ کی روک تھام اور باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کے انعقاد جیسے اہم امور اجلاس میں زیر بحث ائے۔
ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ تحصیلوں کی سطح پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مستحکم رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے سرکاری نرخ نامے عوامی مقامات اور بازاروں میں آویزاں ہونے چاہییں اور ان کے مطابق نگرانی بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ شکایات کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے
ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات خصوصاً کلام، مالم جبّہ میادم اور گبن جبہ میں ماحول صفائی کی صورتحال کی خصوصی نگرانی کی جائے اور اس سلسلے میں ٹی ایم ایز اور دیگر ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنائیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی مسائل اپ کے آفس میں اتے ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ عوام کو جلدی ریلیف مل سکے۔
822 total views, no views today



