بریکوٹ(سوات نیوز)بریکوٹ پریس کلب کے انتخابات مکمل، سال 2021-22کے لئے سہیل باچا صدر، عبید فضل جنرل سیکرٹری، فضل مولا خان سرپرست اعلیٰ منتخب ہوگئے، نئے منتخب کابینہ نے تمام ممبران کا بھرپور اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق بریکوٹ پر یس کلب کے سال 2021-22کے لئے انتخابات مکمل ہوگئے، اتفاق رائے سے نئے منتخب کابینہ کے صدر سہیل باچا، جنر ل سیکرٹری عبید فضل، نائب صدر ابرار خان، سینئر نائب صدر اسد اسد اللہ، فنانس سیکرٹری مظفر شاہ باچا، ترجمان پریس کلب اقبال خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعزاز الحق،ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین کے لئے ڈاکٹر ذاکر محمد اور سرپرست اعلیٰ کے لئے فضل مولا خان کا انتخاب کیا گیا، اسی طرح خلیل الرحمان باچا، ظاہرشاہ کمال، شفیق الرحمان، بخت روان اور ریاض احمد کو ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران چن لئے گئے، نئے منتخب کابینہ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر نومنتخب صدر سہیل باچا اور جنرل سیکرٹری عبید فضل نے کہا کہ ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، صحافیوں کے مسائل اور پریس کلب کے سرکاری بلڈنگ کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے علاقے کے مسائل کو ایوان بالا تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار اد اکیا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ ائندہ بھی اپنے قلم کا مثبت استعمال کرکے علاقے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخواہ حکومت کے صحافی دوست پالیسوں کی بدولت صوبے کے تمام صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدمات اُٹھائیں گے۔
802 total views, no views today



