سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مدین کے گاوں بشیگرام باٹی بنڑ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو1122کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ڈزاسٹر ٹیم بشمول میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارراوائی کرتے ہوئے ملبے تلے 4 افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو مدین منتقل کر دیا۔زخمیوں میں ہمیش گل ان کی بیوی اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
718 total views, no views today
Comments



