سوات(سوات نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بشام خوازہ خیلہ اورچکدرہ کالام،چکدرہ چترال گلگت ایکسپریس ویزکے خاتمے تحریک انصاف کے وہ کارنامے ہیں جوتاریخ میں سیاہ کارناموں سے یادکئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے توان سے کچھ ہونہیں رہاالبتہ غریب سے دووقت کی روٹی چھیننا،غریبوں سے دوائی اورعلاج ومعالجے کی سہولیات چھیننا،بدعنوانی کوجائز قراردینا،دشنام طرازی،الزام تراشی اورانتقامی سیاست تحریک انصاف کے کارنامے اورمنشورکاحصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کاشکرگزارہوں کہ جب بھی اللہ تعالیٰ نے اقتدارکاموقع دیاتوساتھ عوام کی خدمت کی توفیق بھی دی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے خوازہ خیلہ پریس کلب،ضلع سوات میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصحافی برادری کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ میڈیاریاست کاچوتھاستون ہے،ملک میں اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے عقابی نگاہ رکھنے والے صحافی عوام کے آنکھ اورکان ہیں،ہم نے میڈیامیں مثبت تنقیدکی ہمیشہ تائیدکی ہے مگرآج کے نااہل حکمران میڈیاکوجواب دینے کی سکت تک نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اپنے دورے کے دوران پشاورکے صحافیوں کاسامناتک نہیں کرسکتے۔
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ اوروزیرکے کرسی ملنے پرعوام کی دعاؤں اورمحبت کوترجیح دوں گا،پورے صوبے کے کیلئے وفاقی حکومت سے مواصلات،بجلی اورسوئی گیس میں جوفنڈزلایاہوں اورجوترقیاتی کام کئے ہیں وہ ہمیشہ ہماری کارکردگی کاثبوت دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیاتوادھورے منصوبے اورعمران نیازی کی انتقامی سیاست کی نذرمنصوبے کوبرق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے،غریب کے چھیننے گئے حقوق واپس غریبوں کودیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
1,006 total views, no views today



