بریکوٹ ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے کابینہ کا اعلان کردیا گیا ۔صدر صدیق علی خان و جنرل سیکرٹری باچہ خان منتخب ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے نگران کمیٹی نے کابینہ و سپرئم کونسل کے ممبران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں نگران کمیٹی کے چیرمین گران بادشاہ وممبران کے علاوہ نئی کابینہ و سپرئم کونسل کے عہدیداران موجودتھے ۔نگران کمیٹی نے 2015-16کے کابینہ کے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے صدر صدیق علی خان ،جنرل سیکرٹری باچہ خان ،چیف ارگنائزر عبدالغفار خان ،سرپراست اعلیٰ فد ا محمد خان ،ترجمان جرگہ علی شیر خان ،سینئر نائب صدر اول فضل منان خان ،سینئر نائب صدر دوم بخت جمیل خان ،سینئر نائب صدر سوم انجینئر شرافت علی ،سینئر نائب صدر چہارم فضل احد خان ،نائب صدور میں فضل ودود باچہ ،امان اللہ خان ،شفیق خان،محمد رشاد خان ،فضل جبار خان ،محمد شاہ خان ،عجب خان ،اقبال خان دولت خیل ،رب نواز خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان ،فنانس سیکرٹری ظاہر شاہ خان ،ڈپٹی فنانس سیکرٹری بخت علی ،پریس سیکرٹری صحافی ریاض احمد،جائنٹ سیکرٹریزبختیار خان ،واحد کرم خان ،شہزادہ باچہ ،شجاعت علی خان ،آفس سیکرٹری عالم زیب خان ،رابطہ سیکرٹری شوکت علی خان ،فد اخان ،عمران خان ،امان روم خان ،سہراب باچہ ،سوشل میڈیاسیکرٹری فرمان علی باہمی مشاورت سے منتخب کئے گئے جبکہ سپرئم کونسل کے چیرمین امان روم خان گورتئی اور وائس چیرمین طارق باچہ مقرر کئے گئے ۔نو منتخب صدر صدیق علی خان وجملہ کابینہ نے نگران کمیٹی کے چیرمین و ممبران کو غیر جانبدارانہ اور پرامن ماحول میں کابینہ کے تشکیل پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں کی وجہ سے علاقے کے معزز اور سماجی شخصیات سامنے آئے اور انشاء اللہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے توقعات پر اترنے کی بھر پور کوشش کرے گی
711 total views, no views today


