پشاور(سپورٹس رپورٹر)محکمہ کھیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وپاکستان ٹینس کلب کے ایڈمنسٹریٹر حامدعلی نے کہاکہ آلودگی سے پاک کی مراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگایاانتہائی مفید ہے ضرورت اس امر کی ہے شجری کاری میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیکر اپنے وطن اور شہر کی خوبصورتی میں اپناکلیدی رول اداکرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپاکستان ٹینس کورٹ شاہی باغ میں پودے لگاکرشعبہ کھیل میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ اور کیئرٹیکرحیات سید بھی موجودتھے، حامدعلی نے کہاکہ پاکستان ٹینس کلب سمیت طہماس خان سٹیڈیم اور پشاور سپورٹس کمپلیکس سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں قائم کھیلوں کے میدانوں کے اطراف میںپودے لگا ئے جائینگے،اس سے ماحول واب وہوابہتر ہوگابلکہ کھیلوں کے میدانوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ پشاور کے تاریخی اہمیت کے حھامل پاکستان ٹینس کلب میں مختلف مقامات پر ایک بڑی تعدادمیںمختلف قسم کے پودے لگائے گئے ہیں جس سے یہاں کے ماحول پر اچھے آثر پڑے گااور ایک خوشگوار تبدیلی آئے گی۔
900 total views, 2 views today