سوات(سوات نیوز)سوات میں دہشت گرد کا سیکورٹی فورسز کے گاڑی پر فائرنگ، جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو راہگیر بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب کانجو چوک کے قریب مبینہ دہشت گرد انعام جان عرف مکرم ولد شاہ زرین نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ایک فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوئے، جبکہ فائرنگ میں دو راہ گیر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں، ذرائع کے مطابق ایک شہری کا تعلق شاہ ڈھیری اور ایک کا ضلع شانگلہ سے ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ن لیگ کے رہنما فیروز شاہ اور نجی ٹی وی کے رپورٹر کے گن مین کے قتل میں ملوث تھا۔
1,404 total views, no views today



