سوات(سوات نیوز ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات محمد ریاض نے کہا ہے کہ قومی ترقی کا راز شعبہ تعلیم میں ترقی میں مضمر ہے اور اس قومی ترقی میں اہم کردار محکمہ تعلیم کا ہے اسلئے ہمیں اپنی فرائض صحیح طریقے سے انجام دیتے ہوئے اس مقصد کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وہ اپنے دفتر میں نئے تبدیل ہو کر چارج لینے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل کی اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے سابق ڈی ای او شانگلہ محمد امین اور ڈپٹی ڈی ای او اورنگزیب خلیل نے بھی خطاب کیا۔ ڈی ای او محمد ریاض نے کہا کہ سوات تعلیمی لحاظ سے ایک ترقی یافتہ ضلع ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے جانا ہے تاکہ ہم اپنے حصے کا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنگزیب ایک قابل اور محنتی آفیسر ہیں جس کی ایک مثال انہیں والہانہ انداز میں سوات پہنچانے سے واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں مزید تندہی سے کام کرکے ہماری معاونت کرینگے۔ سابق ڈی آی او شانگلہ محمد امین نے کہا کہ واقعی اورنگزیب ایک فرض شناس اور محنتی آفیسر ہے جس کے کام کا مجھے اندازہ ہے اور یہ خوش نصیب ہے کہ اس کا تبادلہ سوات کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں ترقی پر مبارکباد دیتے ہیں اور سوات آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے آنے والے ڈپٹی ڈی ای او اورنگزیب سوات کے دفتری عملہ اور افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اعتماد کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا۔
856 total views, no views today



