سوات(سوات نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مراد سعید نے کہاہے کہ سوات کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، سترہ سال بعد ائیر پورٹ کھول کر الیکشن کے دوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر مرادسعید نے کہا کہ سیدو شریف ائیر پورٹ سوات کھولنے سے سیاحت کو فروغ ملیگا، اوروادی سوات پوری دنیا میں سیاحت کے شوقین افراد کیلئے دلچسپی کا مرکز بنے گا، انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک فلائٹ کے بعد یہ ائیر پورٹ انٹر نیشنل فلائٹ کیلئے بھی استعما ل کیا جائیگا۔
1,283 total views, no views today
Comments



