چکدرہ(سوات نیوز)چکدرہ پریس کلب کی تقریب حلف برداری ، ایم پی اے مہمان خصوصی جبکہ ایم این اے نے صدارت کی ،علاقہ بھر کے سیاسی و سماجی اور سرکاری شخصیات سمیت بٹ خیلہ اور تیمرگرہ پریس کلبز کے صحافیوں کی تقریب حلف بردرای میں شرکت، چکدرہ پریس کلب کی سال 2021 کے لئے نو منتخب کابینہ اراکین صدر شاہ فیصل افغانی، نائب صدر محمد جلیل،جنرل سیکرٹری جاوید رحمان، جائنٹ سیکرٹری سید ظفرعلی شاہ اور فنانس سیکریٹری عبدالرحیم نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھایا ایم پی اے ہمایون خان نے ان سے حلف لیا،ایم پی اے اور ایم این اے کی جانب سے پریس کلب کے لئے 35لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان ، حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ہمایون خان اور ایم این اے سید محبوب شاہ نے علاقہ میں جاری اور زیرغور ترقیاتی منصوبوں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت میرٹ اور قانون کی پاسداری کی علمبردار حکومت ہے، عوامی ترقی وخوشحائی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم مسائل راتوں رات حل ہونا مشکل ہے ، ایم پی اے ہمایون خان نے چکدرہ پریس کلب کے لئے 25 لاکھ جبکہ ایم این اے سید محبوب شاہ نے دس لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے علاقائی ترقی میں چکدرہ پریس کلب کے کردار سراہا اور کہاکہ صحافیوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے مءوثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ، اس سے قبل پریس کلب کے صدر شاہ فیصل افغانی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا،انہوں نے کہاکہ چکدرہ پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافتی اقدار کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی اپنا یہی کردار ادا کرتارہے گا، انہوں نے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے لوئردیر ،اپردیراور ضلع ملاکنڈ کے صحافیوں کو سرکاری پلاٹس دینے کے منصوبے میں شامل کرنے سمیت ان کے لئے میڈیاکالونی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ منتخب ممبران اسمبلی اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار کردار ادا کریں گے ۔
۔ ۔
1,106 total views, no views today



