سوات (سوات نیوز) ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور افریدی نے کہا ہے کہ سوات میں قیام امن کیلئے فورسز، پولیس، صحافیوں اور عوام نے جان کے نذرانے دیئے ہیں جس میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش اور ناقابل فراموش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو غلام فاروق سپین دا دا، ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹ و سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد عالم، سبحان اللہ، شیراز خان اور محمد زبیر بھی موجود تھے جنہوں نے ریجنل پولیس آفیسر کو سوات کے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، عبدالغفور افریدی نے کہا کہ سوات میں قیام امن کیلئے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ صحافیوں نے بھی قربانیاں دی ہے اور انہی قربانیوں کے بدولت سوات میں امن قائم ہوا ہے اور اسی امن کے بدولت سوات کی سیاحت کو فروغ ملی اور سیاح بلا خوف و خطر سوات آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا کام عوام کی جان و مال کی تحفظ ہے جس کیلئے ڈویژن بھر میں پولیس فورس 24 گھنٹے تیار رہتے ہیں اور ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری ہے اور ڈویژن بھر میں پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہوئے ہیں کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش ائیں اور مظلوم عوام کی داد رسی کریں۔
782 total views, no views today



