سوات(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نے کہا کہ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 10 سال سے لاپتہ 16 کان کنوں کے لواحقین کے لئے لیے شہدا پیکج دیا جائے، ایک دہائی کے طویل عرصے میں مجرمان تک نہ پہنچنا صو با ئی حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کوہاٹ میں دس سال بعد ملنے والے کان کن کی رخصتی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سموا تنظیم اور لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک دہائی سے ہر تکلیف تو برداشت کی مگر حوصلے اب بھی بلند ہے اور واقعے کی تحقیقات کیلئے اقدامات اٹھاتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت غریبوں اور نا انصافی کے متاثرین کیلئے اقدامات اٹھائے اور عملی اقدامات کا مظاہرہ کرے۔
Pictures Caption
شانگلہ کے 16 کان کن کی لاشیں 10 سال بعد کوہاٹ کے علاقہ آڑہ خیل جموں سے برآمد اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ انجینئر امیر مقام بھی موجود ہے۔
849 total views, no views today



