لاہور(ان لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس کھلے رہیں گے۔پی ڈی ایم اور لانگ مارچ میں ناکام عناصر اب مذہب کا پتہ کھیل کر عوام کو گمراہ نہ کریں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد اور مدارس رمضان المبارک میں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی لیکن کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید ہوگی۔ حج کے لیے جو شرائط سعودی عرب حکومت جاری کرئے گی اس پر سو فیصد عمل کیا جائے گا۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور لانگ مارچ کی سیاست کرنے والے اپنے عزائم کیلے مذہب کارڈ کھیلنے سے باز رہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کے حوالے سے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو رمضان بھی چینی کی قمیت ایک سو پچاس تک
1,436 total views, no views today



