سوات(سوات نیوز)ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین و ڈویژنل صدر پاکستان تحریک انصاف فضل حکیم خان یوسفزی نے کہا ہے کہ سوات کے اخبار فروشوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائنگے اور انکو انکا جائز مقام دیا جائیگا جبکہ وزیر اعلی محمود خان کو انکے مسائل سے اگاہ کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ال ملاکنڈ ڈویژن یونین اف جرنلسٹ اور سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد عالم کی قیادت میں سوات اخبار فروش یونین کے عہداداروں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سوات اخبار فروش یونین کے صدر فدامحمد خان،سمن خان،حسین حق پرست،ارشد علی،محمد عالم،محمدی خان،رشید خان اور دیگر نے فضل حکیم خان کو اخبار فروشوں کے مسائل سے اگاہ کیا اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزی نے کہا کہ اخبار فروش اس معاشرے کا وہ مظلوم اور پھسا ہوا طبقہ ہے جو حقیقی معنوں میں مستحق ہے اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاینگے انہوں نے کہا کہ سوات کے اخبار فروشوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ انکے لئے وزیر اعلی محمود خان سے خصوصی پیکج اور اخبار مارکیٹ کے قیام کے بارے میں اگاہ کرونگا اور میری جتنی استطاعت ہوگی اس سے زیادہ ان کے مسائل کی حل کی کوشش کرونگا انہوں نے اخبار فروشوں کو یقین دلایا کہ اپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاینگے۔
762 total views, no views today



