سوات (سوات نیوز)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات کاشف نےکبل گراٶنڈ میں باسکٹ بال اور والی بال کورٹ کا افتتاح کیا
اس موقع پرکھلاڑیوں، سیاسی کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افتتاح کے بعد وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے قوم پر کوئی احسان نہیں کررہی بلکہ قوم کو انکا حق دلوارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کے میدان صحتمند معاشرے میں بنیادی کردار اداکرتےہیں۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ کھیل کے مواقع اور گراؤنڈ ختم ہونے پر نوجوانوں کا مختلف خطرناک سرگرمیوں اور منشیات کی طرف رجحان بڑھ جاتاہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ علاقے کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔
عوام اور بالخصوص کھلاڑیوں نے وفاقی وزیر مرادسعید اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کاشف کا اس موقع پر شکریہ اداکیااور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
1,076 total views, 2 views today