کڑال سرضلع شانگلہ کےہیڈکوارٹر الپوری سے 14 کلومیٹر دوری پر یونین کونسل پیر آباد اور یونین کونسل الپوری کے بارڈر پر ایک خوبصورت ترین اور سیاحتی مقام ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 8520 فٹ ہے۔

کڑال تک جانے کیلئے ایک کچاسڑک ہے جو کہ ٹانگو باسی اور سین سر میاں کلے سے نکلتا ہے اس پر صرف اور صرف 4×4 گاڑیاں جاسکتی ہے، جو کہ کڑال سر سے نیچے ایک گاوں تک جاتی ہے۔ کڑال سر کے میدان تک پہنچنے کیلے وہاں سے پیدل جانا پڑتا ہے جو کہ 20 سے لیکر 30 منٹ تک کا سفر ہے۔

کڑال سر کی ایک طرف فلک بوس پہاڑیں تو دوسرے طرف سرسبز وشاداب میدانیں انسان کی دل مقناطیس کی طرح کھینچتی ہے۔ کڑال سر میں قدرتی وہ سب موجود ہے جو کہ سیاح کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اگر اس کے طرف ایک وسیع جھیل ہے جو کہ پگھلے ہوے برف کے پانی سے بنا ہے تو دوسری طرف کھیل کھود کیلئے ایک بڑا میدان ہے۔ بیک گراونڈ میں سپین سر، بہادر سر اور جبہ اس کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیتی ہے۔ اگر سڑک کی مکمل بندوبست کی جاے تو 5 یونین کونسلز پیراباد ، لیلونئ ، الپوری ، شاہپور اس سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔اور باہر سے آنے والے سیاحوں کیلے ایک بہترین مقام ہوگا اور زیادہ تر لوگوں کو اپنے ہی گھروں پر روزگار ملیں گے ۔

شانگلہ میں سیاحتی مقامات بہ نسبت اور اضلاع بہت زیادہ ہے لیکن بدقسمتی یہی ہے کہ 20 سال سے شانگلہ پر قابض حکمرانوں نےاس کی بہتری کیلئے کوئی بھی توجہ نہيں دیا اور نہ ہی اس پر کوئی کام کیا۔
فوٹوز عارف یوسفزئ شانگلہ
3,503 total views, no views today



