سوات(سوات نیوز)کرونا کے باعث ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلع سوات میں سرکاری اور غیر سرکاری تمام سکول بند رہيں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
این سی او سی و محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات نے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سوات میں بھی تا حکم ثانی تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں (پرائمری/مڈل/ہائی اور اعلی سیکنڈری اسکولوں بشمول9سے 12ویں تک) کیڈیٹ کالج، ماڈل سکولز،مدارس، اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز کو کرونا کے اضافے کے پیش نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
سکول مالکان ، پرنسپل حضرات، اساتذہ کرام اور بچوں کے والدين سے تعاون کی اپيل کردیا
1,115 total views, no views today
Comments



