مینگورہ(ناصرعالم)مینگورہ شہر میں ایس اوپیز پرعملدرآمدنظرنہیں آرہاہے،بازاروں اور مارکیٹوں میں لوگوں کی بھیڑ اور قدم قدم پر رکشوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا،عوام اور دکانداروں نے ایس اوپیز کو نظراندازکردیا،کرونا پھیلنے کےخدشات مزید بڑھ گئے،حکومت کی طرف سے کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیزپر عملدرآمد پر زور دیا جارہاہے مگر دوسری جانب عوام اور دکانداراس پر کسی قسم کا عمل نہیں کررہے ہیں جس کے سبب کرونا کے پھیلنے کے خدشات مسلسل بڑھ رہے ہیں،بیشترلوگ بغیر ماسک کے نظرآتے ہیں جبکہ سماجی فاصلوں کا کسی قسم کا خیال نہیں رکھا جارہاہے،بازاروں اور مارکیٹوں میں لوگوں کی بھیڑ نظرآرہی ہے جس کے باعث ٹریفک جام رہنے لگی،واضح رہے کہ یہاں پر ٹریفک قواعد کی زیادہ ترخلاف ورزیاں رکشوں کے اناڑی اور نوعمر ڈرائیور کررہے ہیں جس کی وجہ سے شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں جس سےرش میں اضافہ ہوتاہے اور یوں سماجی فاصلے ختم ہو جاتے ہیں،عوامی حلقوں نے حکام سے اس طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
670 total views, 2 views today