سوات(سوات نیوز)مینگورہ شہر میں تیز بارش کے بعد گلی کوچوں میں سیلاب کا منظر ، واسا اہلکاروں نے رمضان المبارک میں چھٹی کرکے ندی نالوں کی صفائی نہیں کی ، جس کی وجہ راہگیروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑاہے۔
منگل کے روز سہ پہر کے وقت مینگورہ شہرمیں تیز بارش شروع ہوئی جس کی وجہ سے مینگورہ شہر کے گلی کوچوں میں بند ندی نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں بہننے لگا،اور بعض مقامات پر یہی گندا پانی گھرون میں بھی داخل ہوا، جس سے روزہ داروں کو کافی مشکلات پیش ائی ۔
اسی طرح سڑک کے کنارے نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی گندا پانی مینگورہ شہر کے سڑکوں پر بہنے لگا ہے جس کی وجہ راہ چلتے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.
912 total views, 2 views today
Comments