سوات(سوات نیوز)فوڈ اتھارٹی سوات کا ڈی سی سوات جنیدخان کے ہدایات پر ضلع سوات میں مضر صحت اور ناقص بیکری اشیاء کے خلاف بڑی کاروائیاں۔ کئ بیکریاں سیل۔ متعدد افراد گرفتار۔ کئ من ناقص مٹھائی ضائع۔۔
تفصیلات کے مطابق عید کے آمد کے حوالے سے بیکریوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئ ہے اس حوالے سے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں بیکریوں کے انسپکشنز کئے گئے۔ انتہائی ناقص صفائی پر متعدد بیکریوں کو سیل کردیا گیا۔ مالکان کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے
اعلامیہ کے مطابق عید کے حوالے سے خوراکی اشیاء بالخصوص بیکریوں کی روزانہ انسپکشنز جاری رہینگے۔ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی سوات آفس کیساتھ 0946721071 پر رابطہ کریں۔
770 total views, 2 views today
Comments