بریکوٹ ر،بریکوٹ بازار کے انتخابات مکمل ،حق پرست پینل نے بھاری اکثریت سے کامیا ب ،ناخوشگوار واقعات کے روک تھام کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ،بریکوٹ بازار کے نگران چیرمین تلاوت خان و عہدیداروں ،پولیس بریکوٹ چوکی کے انچارج وکیل محمد نے مسلسل انتخابی عمل کی نگرانی کی اور کہیں بھی کوئی بھی نا خوشگوار واقع رونما ء نہیں ہوا۔ ووٹو ں کی گنتی سب ڈویژن آفس بریکوٹ میں اے سی محمد عمیر ،اے اے سی محمد فہیم ،سی ایم او نور شاہ علی ،و نگران کابینہ کے علاوہ دونوں پینل کے نمائندہ ممبران کے سامنے ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار کے 2015-16 کے انتخابات کے لئے دو پینلز ملگری دکانداران اور حق پر ست میدان میں اترے تھے ۔انتخابات کے نتائج کے مطابق دکانداران نے 204ووٹ جبکہ حق پرست گروپ نے 602ووٹ حاصل کرکے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔حق پرست گروپ کے صدر معراج الدین تنہا و جنرل سیکرٹری ساجد خان ہیں ۔انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی حق پرست صدر معراج الدین تنہا اور دیگر کابینہ کے عہدیداروں کو جلوس کی شکل میں بریکوٹ بازار میں گھومتے رہے اور بعد میں نومنتخب صدر معراج الدین تنہا نے کہا کہ مجھ پر بریکوٹ بازار کے تاجربرادری کا دوسری مرتبہ اعتماد کا اظہار کیا جس پر میں بے حد مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں نگران کابینہ، بریکوٹ انتظامیہ ،میونسپل کمیٹی بریکوٹ ،پولیس اور دیگر جنہوں نے انتخابات کے انعقاد میں حصہ لیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پرامن انتخابات کر وائے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بریکوٹ تاجر برادری کے مسائل کے خاتمے اور ان کو ہر سہولت کے حصول کے لئے بھر پور کوشش کروں گا ۔
750 total views, no views today


