سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ سے لاپتہ بچے کے والدین سے ملنے کیلئے وزیراعلیٰ کے سیکورٹی انچارج ایس پی امجد خان گاوں شیرپلم پہنچ گئے ، ایس پی امجد خان کے مطابق وزیراعلیی کے خصوصی ہدایات پر وہ یہ دورہ کررہے ہیں، اپنے دورہ میں ایس پی امجد نے لاپتہ بچے کےوالد سے ملاقات کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے بعد وہ خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت جلد بچے کو بازیاب کرالیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار دنوں سے وزیراعلٰی محمود خان کے حلقہ سے چار سالہ بچہ رضوان لاپتہ ہوگیا ہے اور پانچ دن گزرنے کے باوجود پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے بچے کے حوالے سے معلومات دینے میں ناکام رہے ہیں ، بچے کی گمشدگی پر علاقہ میں خوف وہراس پھیل چکا ہے ۔
1,296 total views, no views today



