سوات(سوات نیوز) نیب خیبرپختونخوا نے ایس ایس مارکیٹنگ مینگورہ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا، ٹیم سوات کا دورہ کرے گی .تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے کانٹی نینٹل پلازہ میں ’’ایس ایس مارکیٹنگ‘‘کے نام سے ادویہ کا کاروبار کرنے والا ثناء اللہ اور احسان اللہ نامی شخص لوگوں سے کاروبار کے نام پر پیسے لے کر انہیں کچھ ماہ تک ماہانہ منافع دیتا رہا۔ ساتھ لوگوں سے یہ بھی کہتا رہا کہ ان کے پیسوں سے ادویا کا بڑا کاروبار جاری ہے۔
مارکیٹ میں جان پہچان کے بعد ڈھیر سارے لوگوں نے اس کو کاروبار کے لیے کروڑوں روپے دیے۔ جس کے بعد سوات سے ایک اور مالیاتی فراڈ میں اہلِ سوات سے پچاس کروڑ سے زائد روپے لے کر ثنا اللہ نامی شخص مارچ 2020 میں فرار ہوگیا تھا۔
اب نیب کے طرف سے ایس ایس مارکیٹنگ مینگورہ کے خلاف انکوائری کے لئے ٹیم سوات کا دورہ کرے گی،نیب کے مطابق ایس ایس مارکیٹنگ مینگورہ کے خلاف عوام کو دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔
انکوائری ٹیم 19 سے 21 مئی سوات کا دورہ کرے گی۔
858 total views, no views today



