سوات(سوات نیوز)مینگورہ میں تحریک انصاف کی ریلی میں کارکنوں کی عدم دلچسپی ٗ تحریک انصاف کے صدر بھی ریلی سے غائب ٗ ایم پی اے فضل حکیم کے علاوہ کسی بھی ممبراسمبلی نے ریلی میں شرکت نہیں کی، پی ٹی آئی کے مقابلے میں (ن) لیگ کی ریلی میں لیگی کارکنوں کی بھرپور شرکت، پی ٹی آئی کی ریلی میں سابق ناظم جہانزیب گوگل کی قیادت میں شرکت سے ریلی میں لوگوں کی اضافے کاسبب بنا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک کی دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی تحریک انصاف کی طرف سے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں ایک ریلی کااہتمام کیاگیا، جس کی قیادت تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر ایم پی اے فضل حکیم کررہے تھے، لیکن ریلی میں توقع سے کم لوگوں اور خصوصاً تحریک اصاف کے کارکن شریک ہوئیں۔ جبکہ ریلی کے حوالے سے باقاعدہ طورپراس میں تمام ممبران اسمبلی اوردیگرذمہ دارو کی شرکت کابھی اعلان کیاگیاتھا لیکن ریلی میں فضل حکیم کے علاوہ کسی بھی ممبر اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔ جبکہ تحریک انصاف کے متعلق صدرانجینئرشرافت کے علاوہ دیگر ذمہ داران بھی اس ریلی سے غائب رہے۔ اس کے مقابلے میں (ن) لیگ کامظاہرہ اورریلی میں لیگیوں کی بھرپور شرکت نے اس ریلی کوکامیاب بنایاہے تاہم تحریک انصاف کی ریلی میں سابق ناظم جہانزیب گوگل کی قیادت میں یونین کونسل لنڈیکس ملکانان ملابابا کے جلوس سے ریلی میں لوگوں کی توڑی بہت اضافے کاسبب بنایا۔
730 total views, no views today



