سوات(سوات نیوز) عید سے تین دن قبل سوات کے تحصیل مٹہ سے لاپتہ چارسالہ۔بچے رضوان کی لاش کنویں سے برامد کرلی گئی ۔

مٹہ ہسپتال میں بچے کی لاش کی پوسٹ مارٹم کی گئی ۔ جہاں پر لاش کی شناخت ہونے کے بعد بچے کی ڈیڈ باڈی ان کے لواحقین کے حوالے کردگئی ہے ۔

مٹہ پولیس سٹیشن کے سر کل ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کا کہناہے کہ بچے کی لاش کے حوالے سے اطلاع مقامی زمین نے دی ۔جس کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جاعہ وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ اور کھیتوں کو سیراب کرنے والے گہرے کنویں سے بچے کی لاش نکالی گئی۔ جہاں سے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

چار سالہ رضوان عید۔سے تین دن قبل پر اسرار طور پر گھر سے لاپتہ۔ہوگیا تھا ۔ ایف ائی ار کے بعد پولیس نے سرچ اپریشن شروع کیا ۔ گھر کے قریب تمام۔باغات۔ کھیتوں اور نہروں میں بچے کو تلاش۔کیا گیا ۔ لیکن بچے کی معلومات نہ مل سکی۔

پولیس کا کہناہے کہ بچہ اپنے گھر سے کافی۔دور ایک باغ میں کنویں میں مردہ پایا گیا۔ بچے کی لاش کیساتھ چپل اور سائیکل کو بھی نکالا گیا۔پولیس نے ڈیڈ باڈی سے سیمپل لئے ہیں اور لیبارٹری رپورٹ انے کے بعد اس کیس پر مزید انویسٹی گیشن کی جائے گی ۔

چارسالہ رضوان کے والدین کا کہناہے کہ کم سن۔بچے کا اتنی۔دور تک انا اور پھر باغات میں گرنا اتفاقی نہیں ہے ۔ وہ اس خدشہ کا اظہار کررہے ہیں کہ اسی سوچھے سمجھے پلان کے تحت یہاں لایا گیا ہے اور پھر کنویں میں گرایاگیا ہے ۔ بچے کے والدین نے پولیس سے مزید تفتیش اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

1,815 total views, no views today



