مینگورہ(سوات نیوز)سوات رائیڈرزکلب نے ایک بارپھر صفائی مہم کا آغازکردیا،مختلف مقامات سمیت استعمال شدہ شاپنگ بیگز،بوتل وغیرہ کو اکھٹا کرکے ٹھکانے لگادیا،سوات رائیڈرزکلب کے ممبروں نے اس سے قبل سیاحتی مقامات ملم جبہ، سرونوں، مناگواور کالام سمیت مختلف مقامات میں صفائی مہم چلائی تھی جبکہ اس عید کے دوران سریشاہ اور جاروگوں میں بھی ایک روزہ صفائی مہم چلائی جس میں کلب ممبرز بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور صفائی کے دوران خالی بوتل پلاسٹک بیگز اور دیگراشیاء کو ایک مقام پر جمع کر طلف کیا،اس موقع پر کلب کے ممبران محمد سلیم اور ارشد علی نے بتایا کہ صفائی مہم چلانے کا مقصد علاقے کو صاف ستھرا رکھنا اور صفائی کے حوالے سے لوگوں میں شعوراجاگر کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ اس مہم کے ذریعے ہم عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ شاپنگ،بیگز،بوتل اور دیگر اشیاء استعمال کے بعد جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ان کیلئے مخصوص جگہوں یا ڈسٹ بین میں پھینک کر علاقے کوصاف ستھرا رکھنے میں اپنا کرداراداکریں۔
812 total views, no views today



