سوات(سوات نیوز) گورنر خیبرپختونخوا نے وائس چانسلر یونی ورسٹی اف سوات ڈاکٹر محمد جمال کو جبری رخصت کر دیا۔ سوات سے تعلق رکھنے والے گولڈ میڈل لسٹ ڈین اف فیکلٹی سائنس ڈاکٹر حسن شیر کو یونی ورسٹی اف سوات کے لیے پرو وائس چانسلر تعینات کر دیا۔زرائع کے مطابق سابق وائس چانسلرڈاکٹر محمد جمال پر غیرقانونی بھرتیوں اور اپنے لوگوں کو نوازنے کا الزام تھا ۔ جس کی انکوائری مکمل ہوگئی تھی ۔ اور انکوائری کمیٹی نے گورنر کو سفارشات پیش کی تھی کہ ڈاکٹر محمد جمال کو تین ماہ کیلئے جبری رخصت پر بھیج دیا جائے۔ اج گورنر نے سمر پر دستخط کرکے ان کو جبری رخصت پر بھیج دیاہے۔ اور سمری بھی دستخط کردی ہے۔
1,406 total views, no views today
Comments



