سوات(سوات نیوز) ضلعی انتظامیہ سوات نے سیاحو ں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ سوات آنے والے سیاحوں کو اب کورونا ویکسین کی لگائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات (ڈی ایچ اُو) کے مطابق سوات کا رُخ کرنے والے سیاح کسی بھی ویکسی نیشن سنٹر سے کووڈ ویکسین لگا سکتے ہیں۔ لیکن ایک شرط پر کہ ویکسین لگانے کے لیے سیاح کے پاس ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن نمبر کا ہونا لازمی ہوگا۔ سیاحوں کی مزید آسانی کے لئے سیاحتی مقامات کے قریبی ہسپتالوں اور صحت مراکز میں بھی ویکسین لگانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے، جہاں سے مقامی آبادی اور سیاح یکساں طور پر استفادہ کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سول ہسپتال بریکوٹ، کبل، مٹہ، مینگورہ، خوازہ خیلہ، کالام، مدین، نواز شریف کڈنی ہسپتال، سیدو گروپ آف ہاسپٹل، آر ایچ سی دارمئی، دولئی، چپریال اور بی ایچ یو چارباغ اور فتح پور ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق سیاح سوات کے حسین وادیوں کی سیر کیساتھ ساتھ ویکسین بھی لگائیں تاکہ اس وبائی مرض سے پاکستان اور اہلیان پاکستان کو چھٹکارا مل سکے۔
959 total views, no views today



