سوات(سوات نیوز)مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں دس سالہ بچے پر تشددکرنے والا ملزم گرفتار۔بچے کے والد فضل باچا ولد خائیستہ نوش ساکن محلہ اکبرآباد باراما کے مطابق اس کا بیٹا شاہد علی سکول بریک کے دوران ایک اور بچہ داؤد ولد جاوید ساکن محلہ اکبرآباد باراما کے ساتھ تھا۔
داود نے اپنا چپل پھینکا جو قریب ایک باغچہ میں گرا۔
شاہد علی اس چپل کو اٹھانے باغچہ گیا جہاں پر باغچہ میں موجود ملزم واجد علی خان ولد سجاد خان ساکن بارامہ نے شاہد علی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزم واجد علی ولد سجاد خان سکنہ بارامہ کے خلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
1,112 total views, no views today
Comments



