سوات،سکاوٹس دنیا بھر میں ایک منظم اور فعال تنظیم ہے جس سے انسانوں کے اندر بے لوث خدمت کا جذبہ اور حب الوطنی کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے اتی ہے اس تنظیم سے وابسطہ ہر عمر کے افراد بے تحاشا صلاحیتوں کے مالک بن کر نہ صرف یہ کہ مقامی سطح پر علاقے اور قوم کی ترقی کیلئے کمر بستہ ہوتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کی کاوشیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں سکاوٹس کی ترقی کیلئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری خیبر پختونخواہ بوائے سکاوٹ اسلام الدین ، ڈپٹی سیکرٹری امتیاز خان ، محمد عزیرخان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اور دیگر نے خپل کور ماڈل سکول سوات میں سالانہ سوات اوپن سکاوٹس گروپ کی تقریب انعامات سے کیا انھوں نے سکاوٹس تنظیم کو نوجوانوں کیلئے مشعل راہ قرار دیا اور سوات سکاوٹس کے سنیئر لیڈر اختر علی خان اور خپل کور فاؤنڈیشن کے ارگنائزر محمد علی کو مبارکباد دی دریں اثناء سینئر لیڈر اختر علی خان نے 2014کے سالانہ کار کردگی پر رپورٹ پیش کی اور کہا کہ گذشتہ سال سوات سکاوٹس اوپن گروپ نے درجنوں عوامی خدمت کی حامل امدادی کاموں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا محمد علی خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک تھے تمام مہمانوں نے باری باری مختلف کیڈرز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے سکاوٹس لیڈرز اور سکاوٹس میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی تاہم امسال اچھے کارکردگی پر مختلف مایہ ناز سکاوٹس میں کیش انعامات بھی تقسیم کیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اورطلباء نے مختلف سرگرمیوں پر مبنی پروگرامات بھی پیش کئے ۔
477 total views, no views today


