سوات(سوات نیوز) گورنمنٹ جہانزیب کالج سوات کے سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ۔
طلباء صبح کالج کے قریب سیدو شریف روڈ پر اکھٹے ہوئے اور امتحانات کے انعقاد کیخلاف احتجاج شروع کیا۔ طلباء نے کالج سے سوات پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا اور سوات پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ طلباء قائدین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سالانہ امتحانات لے رہی ہے جبکہ ہمیں کالج میں کوئی۔سبق نہیں پڑھایا گیا ہے۔ جب پڑھائی نہیں ہوئی تو امتحان کیسے دیں سکتے ہیں طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امتحانات کا فیصلہ واپس لیں ۔ اور اگلے سال کے امتحان میں طلباء کے جو نمبرز ائیں ان کے مطابق پچھلے سال کو بھی وہی نمبرز دئیے جائیں ۔ بصورت دیگر طلباء امتحان نہیں دینگے۔
واضح رہے کہ طلباء نے اپنا احتجاج کامیاب بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر بھر پور کمپئن کی۔ اور طلباء کو احتجاج میں شرکت کیلئے بھر پور مہم چلائی گئی۔
1,342 total views, no views today



