سوات، ملاکنڈ کے علاقہ تلیگرام کے مقام پر پا ک فوج کی جانب سے جدید طبی سہولیات سے مزین ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پاک فوج اور سول کے ماہرین ڈاکٹرز بشمول سرجیکل سپیشلسٹ، گائنی سپیشلسٹ ، چائلڈ سپیشلسٹ ،میڈیکل سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ نے بھرپور حصہ لیا۔ اس طبی کیمپ سے صبح 8 بجے سے شام 4بجے تک مفت دوائی کی فراہمی بھی جاری رہی۔تلیگرام اور اس کے دور دراز علاقوں سے لوگوں نے اس طبی کیمپ میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ سے 2483 مریض بہترین مفت طبی سہولیات سے مستفید ہوئے
جس میں 1734 کے قریب بچے اور خواتیں بھی شامل تھیں۔ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ سوات میجر جنرل جاوید محمود بخاری علاقے کے لوگوں کی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔اور ان کی ہدایات پر میڈیکل کیمپوں کا انعقاد مُسلسل کیا جا رہا ہے۔
438 total views, no views today


