سوات(سوات نیوز)سوات سپل بانڈئی کے محمد ذیشان سالار نے مقالے کا کامیاب دفاع کرکے اپنا ایم فل مکمل کرلیا،موصوف نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ کمیونکشن سٹڈیز سے اپنے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی،ان کے سپروائزر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر روح الامین تھےاور ریسرچ ٹاپک “لاپتہ افراد کی میڈیا میں تشکیل؛پرنٹ اور آن لائن اخبارات کا تجزیہ” تھا،اس سے پہلے موصوف سوات یونیورسٹی سے جرنلزم اینڈ ماس کمیونکشن دیپارٹمنٹ سے ماسٹر کی ڈگری میں گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں،محمد ذیشان نے یہ کامیابی اپنے اساتذہ،گھر والوں اور دوستوں کی محنت کا نیتجہ قرار دیا،یاد رہے محمد ذیشان سوات یونیورسٹی کے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں بطور ویزٹنگ لیکچرر اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
1,056 total views, no views today
Comments



