سوات(سوات نیوز)فضاگھٹ کے پہاڑوں میں اگ بھڑک اٹھی ، مشکل پہاڑی کی وجہ سے ریسکیو اپریشن میں مشکلات، اگ مسلسل پھیلنے لگی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق فضاگھٹ کے پہاڑی پر رہائشی علاقہ کے قریب اگ لگ گئی ہے، ریسکیو نے فائر فائٹرز اور فائر ویکلز موقع پرہہنچا دیئے ہیں تاہم پہاڑی مشکل اور راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ریکسیو کو اگ بھجانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مقامی لوگوں کےمطابق ہوا زیادہ ہونے کی وجہ سے اگ مسلسل پھیل رہی ہے اور تیز بھی ہورہی ہے، مقامی لوگ بھی ریسکیو کیساتھ اگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔
917 total views, no views today
Comments



