سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات نے سوات نیوز کی خبر پر ایکشن لیکر تحصیل کبل کے عوام کو بڑے سانحہ سے بچالیا، محکمہ واپڈا نے ہائی اوولٹیج کی تاریں اور کھمبہ ٹھیک کرادیا۔
سوات نیوز نے گزشتہ روز ایک پوسٹ اپلوڈ کیا تھا جس میں گاوں گالوج تحصیل کبل کی سڑک پر ہائی وولٹیج کی تاریں اور کھمبہ گراپڑا تھا،جس پر ڈی سی سوات جنید خان نے ایکشن لے لیا، اور اج صبح ہی محکمہ واپڈا کے اہلکاروں نے نیا کھمبہ لگاکرکے تاریں دوبارہ اونچا کردی ۔گاوں گالوچ اور دیگر علاقوں کے عوام نے ڈی سی سوات کی بروقت ایکشن پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات کو ایسا ایکٹیو ڈی سی چاہئے جو بروقت ایکشن لیں اور عوامی مسائل حل کریں۔
1,261 total views, no views today
Comments



