سوات(سوات نیوز)منگورہ بھٹئ چوک یخ کوھے میں پیپر فیکٹری میں اچانک اگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز 6فائر ویکلز سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے تین گھنٹے مسلسل فائر فائیٹنگ کرتے ہوئے اگ پر مکمل قابو پا لیا۔اپریشن میں 6 فائر ویکلز اور 45 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔فیکٹری مالک کے مطابق اگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔
849 total views, no views today
Comments



