کوہستان(سوات نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے علاقہ پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گر گئی، جس میں 14 افراد لاپتہ ہوگئے، جب کہ ایک خاتون کی لاش مل گئی۔ مقامی صحافیوں اور ریسکیو کے مطابق کوہستان میں اپر کوہستان کے علاقے گاوں پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گرگئی، گاڑی میں 15 افراد سوار تھے جن میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے اور باقی 14 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو کوہستان کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاس کے علاقے تھل پین سے آ رہی تھی کہ پانی باہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، اور حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
862 total views, no views today



