سوات(سوات نیوز)سوات کے پہاڑوں میں اگ لگنے کا سلسلہ زور ہکڑنے لگا ۔ہر روز کسی نہ کسی پہاڑی پراگ لگ جاتی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اج دو مختلف پہاڑوں پراگ لگ گئی ۔ پہلا واقعہ بریکوٹ ملکیدم کی پہاڑی پر نامعلوم وجوہات کیوجہ سے اگ لگنے کی اطلاع ریسکیو کو موصول ہوئی۔کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز فائر ویکلز سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے اگ کو قابو کر لیا۔
دوسرا واقعہ منگورہ سیدو شریف کی پہاڑی پرپیش ایا ہے۔ ریسکیو کے مطابق نامعلوم وجوہات کیوجہ سے اگ لگنے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی۔ کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز فائر ویکلز سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیوکے جوانوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے اگ کو قابو کر لیا۔
1,084 total views, no views today



