سوات(سوات نیوز) سیکرٹری فوڈ کے پی کے لفٹننٹ(ر) خوشحال خان ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر خان کے خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول جواد علی خان اور اسیٹنٹ فوڈ کنٹرول ریاض خان کی مینگورہ بازار اور بریکوٹ بازار میں ملاوٹ مافیا اور ناجائز منافع خوری پر کارروائی متعدد دکانداروں کو جرمانہ کردیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول جواد علی خان اور اسیٹنٹ فوڈ کنٹرول ریاض خان نے مینگورہ شہر اور بریکوٹ بازار میں درجنوں دوکانداروں کو ملاوٹ کرنے اور ناجائز منافع خوری پر مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر جرمانے عائد کر دی اور سختی سے ہدایت بھی کی کہ ملاوٹ کرنے والوں اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی محکمہ فوڈ کی کی جانب سے سخت وارننگ کہا کہ ملاوٹ مافیا اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم جاری رہے گا عوام کو معیاری اشیاء اور مقرر شدہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کیلئے مختلف بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے محکمہ خوراک کی ٹیموں نے مختلف بازاروں پر چھاپوں کے دوران مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے اور ملاٹ کرنے والے درجنوں دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
956 total views, no views today



