مینگورہ(سوات نیوز)پختونخواملی عوامی پارٹی نے ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضائع اور متعدد افرادکے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے،اس حوالے سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالدمحمودخالد نے کہاہے کہ ٹرین کا المناک اور دلخراش واقع وزارت ریلوے اور حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے جس پر آج ہرطرف سے افسوس کا اظہار سامنے آرہاہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے موثراورسنجیدہ اقدامات نہ ہونے کے سبب ٹرین حادثات معمول بن گئے ہیں جبکہ دوسری جانب محکمہ ریلوے کرپشن کا گڑھ بن گیاہے مگر کرپشن جرم کرنے کے دعوے کرنے والے حکمران صرف تماشا دیکھ رہے ہیں،لوگ انصاف اور روزگار کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو رہیں،انہوں نے حالیہ ٹرین حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مدد،زخمیوں کا سرکاری سطح پر علاج معالجے اور ٹرین حادثہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
707 total views, 2 views today